14 اپریل 2026 - 14:05
امریکی کانگریس جنگ بند کرانے کے لئے سرگرم

ڈیموکریٹ سینیٹرز کے قائد چک شومر نے کہ اس جماعت کے قانون ساز جنگ کے آغاز سے اب تک، چوتھی مرتبہ جنگ بند کرانے اور بے لگام ہونے والے ٹرمپ کو لگام دینے کے لئے، رائے شماری کریں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سینئر امریکی سینیٹر چک شومر نے امریکی عوام کی طرف سے اس جنگ کی شدید مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریپبلکن ارکان سے مطالبہ کیا کہ جنگ کو ختم کریں۔

شومر نے کہا: ڈیموکریٹ جماعت کے قانون ساز جنگ کے آغاز سے اب تک، چوتھی مرتبہ جنگ بند کرانے اور بے لگام ہونے والے ٹرمپ کو لگام دینے کے لئے، رائے شماری کریں گے؛ اور ریپلکن نمائندوں کو چوتھی مرتبہ موقع ملے گا کہ وہ اس جنگ کا خاتمہ کریں۔

چک شومر نے اس رائے شماری کے لئے لئے کسی متعینہ وقت کی طرف اشارہ نہیں کیا۔

ادھر پولٹیکو نے رپورٹ دی ہے کہ ڈيموکریٹ اراکین جمعرات کے دن صدر ٹرمپ کے اختیار محدود کرنے کے لئے رائے شماری کرائیں گے؛ اور گارڈین نے بھی وقت کا تعین کئے بغیر اسی طرح کی رپورٹ دی ہے۔

سینیٹرز "مارک کیلی،  کرسٹین گلیبرینڈ سمیت چھ ڈیموکریٹ سینیٹرز بھی اس حوالے سے قرارداد تیار کرنے والے سینیٹرز سے جا ملے ہیں۔

واضح رہے کہ کانگریس میں ریپبلکنز کی اکثریت ابھی اس نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں کہ ان کا ساتھ ایپسٹینی لوفر امریکہ کو نیست و نابود کر رہا ہے اور اگر وہ بھی اس نتیجے پر پہنچیں تو ڈیموکریٹ سینیٹرز کی قرارداد منظور ہو سکے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha